کوروناسےبچاؤکیلئےماسک کی پابندی پرسختی سےعملدرآمدکروایا جائےگا،عثمان بزدار
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور اس موقع پر کوئین میری کالج کی طرف سے کورونا فنڈ کیلئے 7 لاکھ 89 ہزار روپے کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معاشی اور سماجی تبدیلیاں ہورہی ہیں، ہمیں ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلنا ہوگا،پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی،کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کی پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔